ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اناہزارے پھردکھانے کوتیارہے ہیں گاندھی وادی طاقت; لکھامودی کو 4صفحات کا خط،کہالوک پال پرپھرچھیڑوں گاتحریک

اناہزارے پھردکھانے کوتیارہے ہیں گاندھی وادی طاقت; لکھامودی کو 4صفحات کا خط،کہالوک پال پرپھرچھیڑوں گاتحریک

Wed, 30 Aug 2017 20:28:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،30اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماجی کارکن انا ہزارے نے وزیراعظم مودی کو 1700 الفاظ پرمشتمل ایک طویل خط لکھ کرناراضگی ظاہرکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 سال بعدبھی بدعنوانی کوروکنے والا ایک قانون بھی نافذ نہیں کیا جا سکاہے۔لوک پال، لوک آیکت کی تقرری کرنے والے اور پارلیمنٹ میں بدعنوانی کو روکنے والے تمام مضبوط بل پر حکومت سستی دکھا رہی ہے۔کسانوں کی مشکلات کو لے کرسوامیناتھن کمیشن کی رپورٹ پربھی عمل نہیں کیاجارہا ہے۔حکومت کے اس رویے سے ناراض اناہزارے نے ان تمام مسائل پر خط لکھنے کی بات کہی ہے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔اسی کے مدنظر دہلی میں ایک تحریک کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اصل میں انا ہزارے نے 2011میں رام لیلا میدان میں ایک تحریک کی تھی جس کامقصد کرپشن مکت بھارت بناناتھا۔اس کے بعد، 27اگست 2011کو قرارداد منظور کیا گیا تھا۔جس میں مرکز میں لوک پال، ہر ریاست میں لوک آیکت اور سٹیزن چارٹر ایسے اہم مسائل پر جلد سے جلد قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس کے بعد انا ہزارے نے اپنی تحریک ملتوی کردی تھی، اسے لے کر6 سال گزر چکے ہیں۔
انا ہزارے نے مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ لوک پال اور لوک آیکت قانون بنتے وقت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بی جے پی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے آپ کے پارٹی لیڈروں نے بھی اس قانون کو پرزورحمایت کی تھی۔2014لوک سبھا انتخابات میں آپ کی پارٹی کی حکومت ہے۔لوک پال کی شدت کے بعد ملک کے لوگوں نے بڑی امید کے ساتھ نئی حکومت کو منتخب کیا تھا،نئی حکومت کو ان مسائل کو لاگو کرنے کے لئے کافی وقت دیاجاناضروری تھا۔
گزشتہ تین سالوں میں اناہزارے نے کئی بار خطوط لکھنے کا بھی ذکر کیا، لیکن پی ایم اونے کوئی جواب نہیں دیا۔اتناہی نہیں نہ کبھی ”من کی بات“ میں لوک پال اور لو آیکت کا ذکر کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے آپ نے ایسی یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ ملک کو بدعنوانی سے پاک بنانے کو ترجیح دیں گے۔حیرت کی بات کہ قانون میں واضح نفاذ کے باوجود، آپ 3سال تک لوک پال اور لو آیکت بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے،جبکہ سپریم کورٹ نے بھی بار بار آپ کی حکومت کوپھٹکارلگائی ہے۔مودی نے کہا کہ ریاستوں میں نئی قانون سازی کے تحت لوک آیکت کو مقرر نہیں کیا گیا ہے جہاں بی جے پی حکومتیں ہیں۔اس سے واضح ہے کہ آپ لو ک پال، لوک آیکت کے طور پر کام کرنے کی خواہش نہیں دکھا رہے ہیں۔
انا ہزارے نے ملک میں مسلسل کسانوں کی خود کشی کرنے کا ذکر کیا ہے۔موجودہ وقت میں کاشت پیداواری میں کسانوں کو سرمایہ کاری پر مبنی دام نہ ملنے کے بارے میں بھی کئی بارخط لکھنے کاذکرکیاہے لیکن آپ کی طرف سے نہ کوئی جواب آیا نہ سوامیناتھن کمیٹی کی رپورٹ پر کارروائی ہوئی۔گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، ہریانہ، راجستھان جیسی ریاستوں میں کسان پریشان ہو کر تحریک کر رہیے ہیں۔ملک کے کسانوں کے تئیں آپ کے دل میں کوئی ہمدردی نہیں ہے۔کمپنی کے مالکان اور صنعت کاروں کے بارے میں فکر مند ضرور ہیں مگر کسانوں کے بارے میں کئی فکر نہیں ہے۔ملک میں سوامیناتھن کمیشن کی رپورٹ کو مکمل طور پر نافذ کیاجاناچاہئے تھا۔


Share: